ادارے کا عمومی جائزہ

ادارے کا عمومی جائزہ

جوبلی جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ کو قائم ہوئے ستر سال ہو چکے ہیں اور ان سات دہائیوں کے دوران کمپنی کی بنیادی اقدار ٹیم ورک، دیانتداری، حسن کارکردگی اور جوش و جذبہ رہی ہیں۔

1953 میں اپنے قیام کے بعد سے، جوبلی جنرل نے انشورنس انڈسٹری میں جدید مصنوعات اور نئے اقدامات کو متعارف کرواتے ہوئے اپنی موجودگی کو سب سے نمایاں کمپنی کے طور پر برقرار رکھا ہے ۔ مسلسل ترقی اور جدوجہد کے باعث جوبلی جنرل مجموعی براہ راست پریمیم اور مالیاتی بنیاد کے لحاظ سے پاکستان کے “بڑے تین” بیمہ کنندگان میں سے ایک کے طور پر قائم ہے۔

جوبلی جنرل کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اندراج ہے۔ اس کے بڑے شیئرز آغا خان ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج فاؤنڈیشن، حبیب بینک لمیٹڈ، آغا خان فنڈ برائے اقتصادی ترقی اور ہاشو گروپ کے پاس ہیں۔ جوبلی جنرل، کراچی میں اپنے ہیڈ آفس کے ساتھ، پاکستان کے تمام بڑے شہروں اور قصبوں میں ایک وسیع اور متحرک برانچ نیٹ ورک رکھتا ہے تاکہ صارفین کی قریبی اورفوری سروس کو یقینی بنایا جا سکے۔ پائیداراور طویل مدتی وابستگی کو یقینی بنانے کے لیے، کمپنی انٹرپرائز رسک مینجمنٹ (ERM) فریم ورک کے مطابق ہے، جو ISO 9001:2015 کے ساتھ LRQA کے مطابق مستند ہے۔

جوبلی جنرل پاکستان میں اعلیٰ درجہ کی جنرل انشورنس کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کی ++AA کی بیمہ کنندہ مالیاتی استطاعت کی درجہ بندی VIS اور PACRA کےمطابق اسٹیبل آؤٹ لک پر پوری اترتی ہے۔ “اسٹیبل آؤٹ لک” کے ساتھ ” ++AA ” کمپنی کی مالی استطاعت کو مدنظر رکھتا ہے جیسا کہ اس کے مضبوط کیپٹلائزیشن اور لیکویڈیٹی انڈیکیٹرز سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ پالیسی ہولڈرز کے معاہدے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی کمپنی کی بہت مضبوط صلاحیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

اے ایم بیسٹ نے جوبلی جنرل انشورنس کو B (فیئر) کی مالی استطاعت کی درجہ بندی اور bb+ (فیئر) کی طویل مدتی جاری کنندہ کریڈٹ ریٹنگ سے نوازا ہے، جو پاکستان میں کسی بھی انشورنس کمپنی کے لیے کی گئی سب سے زیادہ درجہ بندی ہے۔ یہ کریڈٹ ریٹنگز جوبلی مستحکم بیلنس شیٹ ، بہترین آپریٹنگ کارکردگی، اور مناسب انٹرپرائز رسک مینجمنٹ کی نشاندہی کرتی ہیں۔ جوبلی جنرل انشورنس نے پانچ سالہ مدت (2018-2022) کے دوران بہتری آمدنی کی تاریخ کے ساتھ مسلسل اپنے مالی استحکام کا مظاہرہ کیا ہے۔ کمپنی کی انڈر رائٹنگ پرفارمنس اس پورے عرصے میں مسلسل بڑھتی رہی۔ پاکستان کی تیسری سب سے بڑی نان لائف انشورنس کمپنی کے طور پر، جوبلی مقامی مارکیٹ میں ایک مضبوط مسابقتی پوزیشن رکھتی ہے۔ کمپنی ایک متنوع پورٹ فولیو پیش کرتی ہے، جس میں روایتی اور تکافل دونوں مصنوعات شامل ہیں، جو بنیادی طور پر تجارتی صارفین کو فراہم کی جاتی ہیں۔ مارکیٹ کے چیلنجنگ حالات کے باوجود، جوبلی نے 2022 میں مجموعی پریمیم آمدنی میں قابل ذکر 23.3% اضافہ حاصل کیا۔

پچھلے پندرہ سالوں میں، جوبلی جنرل نے صنعت کی اوسط شرح نمو سے دگنا اضافہ کیا ہے، جو اس کے مارکیٹ شیئر کو دگنا کرنے سے بھی زیادہ ہے اور جوبلی کوبین الاقوامی شہرت یافتہ ری انشورس جیسے سوئس ری، ہینوور ری، لائیڈز، ایشیا کیپیٹل ، ایلیانز سی، کویت ری اور کورین ری کے ساتھ اپنے دیرینہ ری انشورنس ریلیشن شپ پر فخر ہے۔ کمپنی کو بین الاقوامی سطح پر سراہے جانے والے ری انشورنس بروکرز بشمولRMS، AON گروپ، Willis، Marsh، Lockton ، RKHاسپیشلٹی، UIB اور کریسنٹ گلوبل کی حمایت بھی حاصل ہے۔

جوبلی جنرل کے کلائنٹس ممتاز قومی اور ملٹی نیشنل کارپوریشنز پر مشتمل ہیں جو فارماسیوٹیکل، پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن، کیمیکل، ٹیکسٹائل، سیمنٹ، سروسز (ہسپتال اور ہوٹلز)، تیل اور توانائی، مینوفیکچرنگ، ایف ایم سی جی، انجینئرنگ ، بینکنگ اور مالیاتی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں ۔جنھیں ان کی ضروریات کے مطابق ہم مختلف خدمات فراہم کرتے ہیں۔

جوبلی جنرل میں، آگ، میرین، موٹر، ​​انجینئرنگ، صحت اور عام حادثہ سمیت عمومی انشورنس کی تمام کلاسوں کی انڈر رائٹنگ کے ذریعے تنوع کو برقرار رکھا جاتا ہے۔ جوبلی جنرل نہ صرف وسیع رسک کوریج پیش کرتا ہے بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار رسک مینیجرز کے ذریعے فراہم کی جانے والی متعلقہ رسک مینجمنٹ خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں کنزیومر فنانس بڑھ رہا ہے اور جوبلی جنرل نے بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے جدید انشورنس سلوشنز تیار کیے ہیں۔ آٹو فنانسنگ سے لے کر ذاتی قرضوں تک، رہن سے لے کر پلاسٹک کارڈز تک، اور تجارتی فنانس سے کیپیٹل انویسٹمنٹ فنانس تک، جوبلی جنرل کے پاس تمام مالیاتی اداروں کے مکمل آپریشنز، مصنوعات کی حد اور لین دین کو محفوظ بنانے کے لیے حسب ضرورت حل موجود ہیں۔ ہمارا انجینئرنگ اینڈ بانڈز ڈیپارٹمنٹ، جس میں انڈسٹری میں سب سے زیادہ تجربہ کار انجینئرزشامل ہیں قومی سطح پر ابھرتے ہوئے پاور،انجینئرنگ اور انفرا اسٹرکچر کےترقیاتی منصوبوں کےاس اہم شعبے کو تکنیکی اور معیاری تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

گروپ ہیلتھ انشورنس کے علمبردار کے طور پر، جوبلی جنرل ہماری بہت سی بلیو چپ پاکستانی کمپنیوں اور ملٹی نیشنل کلائنٹس کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئے، لچکدار اور حسب ضرورت منصوبے تیار کرتا رہتا ہے۔ جوبلی جنرل پرسنل ہیلتھ انشورنس مصنوعات کی وسیع کوریج اور قابل توسیع فوائد کی حد کے ساتھ بھی موجودہے۔

مئی 2015 میں، جوبلی جنرل نے اپنا ونڈو تکافل آپریشنز سیٹ اپ شروع کیا۔ اس کاوش سے ہمیں نہ صرف اپنے موجودہ کلائنٹس کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد حاصل ہوئی بلکہ ہمیں مارکیٹ کے ان نئے حصوں تک بھی رسائی حاصل ہوسکی جو اب تک جنرل انشورنس پروڈکٹس کے فوائد حاصل نہیں کر پارہے تھے۔ ہماری تمام جنرل تکافل مصنوعات ایک مصدقہ شرعی مشیر کی نگرانی میں تیار کی گئی ہیں۔

انشورنس انڈسٹری دنیا بھر میں تکنیکی انقلاب سے گزر رہی ہے۔ جوبلی جنرل اپنے آپ کو ٹیکنالوجی پر مبنی سروس اور مصنوعات کی ڈیلیوری کے اختراع کار اور تقسیم کار کے طور پر فخر کرتا ہے۔ اپنی ڈیجیٹل معلومات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، جوبلی جنرل بہتر کسٹمر کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے تیز اور بہتر کنٹرولز کے لیے عمل کے آٹومیشن میں تیزی سے پیش رفت کر رہا ہے۔ اس طرح ہماری کمپنی پاکستان میں وہ پہلی بیمہ کنندہ بن گئی جس نے ایک آن لائن پورٹل شروع کیا جو ادائیگی کے اختیارات کے ساتھ آخر تک مکمل حل فراہم کرتا ہے۔ جوبلی جنرل نے موٹر انشورنس کے لیے پہلی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کا آغاز کرنے کے بعد، بس مسافر کے ذاتی حادثے کے لیے “مسافر” کے نام سے اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز اور ہیلتھ انشورنس ایپلی کیشن بھی لانچ کی ہے۔ اور ریٹیل سیگمنٹ میں انشورنس کی رسائی کو بڑھانے کے لیے اینڈرائیڈ موبائل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مزید ایپلی کیشنز متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جوبلی جنرل تسلیم کرتا ہے کہ تکنیکی اختراع ایک جاری عمل ہے اور ہم استعداد کار کو بہتر بنانے کے مقصد سے اس کوشش میں سرمایہ کاری کرتے رہتے ہیں اور اپنے صارفین کو کوٹیشن حاصل کرنے، صحیح انشورنس پروڈکٹ کا انتخاب، ادائیگی کے اختیارات اور رپورٹنگ سے لے کر پوری انشورنس ویلیو چین تک آسان رسائی فراہم کرتے ہیں۔ ہمارے ٹیکنالوجی سویٹس میں ایک آن لائن موٹر رینیوول فیسیلٹی موجود ہے جہاں کوئی بھی جوبلی کلائنٹ اپنے گھر یا دفتر میں رہتے ہوئے اطمینان سے اپنی پالیسی کی تجدید کر سکتا ہے۔ جوبلی جنرل نے موٹر کلیمز کی ایپلی کیشن بھی تیار کی ہے جو ہمارے تمام صارفین کے لیے ہماری ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ گوگل پلے اسٹور پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے صارفین اب اس ایپلی کیشن پربر وقت اپنے نقصانات کی اطلاع دے سکتے ہیں جو خود بخود قریب ترین سرویئر کا پتہ لگاتا ہے اور اس کا تقرر کرتا ہے۔ کارپوریٹ کلائنٹس کے لیے، ہماری میرین کور -نوٹ ایپلی کیشن نے LC کے قیام کے عمل کو آسان کر دیا ہے کیونکہ ہمارے صارفین اپنی سہولت کے مطابق 24/7 کور -نوٹ تیار کر سکتے ہیں۔ جوبلی جنرل تکنیکی جدت اور ڈیجیٹائزیشن کے اپنے سفر کو جاری رکھے گا اور آنے والے سالوں میں اینڈ ٹو اینڈ آٹومیشن کی بڑھتی ہوئی رینج کا مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

جوبلی جنرل تنظیموں کی معاشرتی ترقی میں کردار ادا کرنے کی ضرورت اور ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ معاشرتی فلاح کے لیے ہماری توجہ کے شعبوں میں تعلیم، صحت، ثقافت اور کھیل شامل ہیں کیونکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ شعبےمستقبل کی نسلوں کی فلاح و بہبود اور ترقی کی بنیاد ہیں۔ ہمارے سماجی ذمہ داری کے اقدامات میں ضرورت مندوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے مختلف اداروں سے تعاون شامل ہے۔ ہم متعدد تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی منسلک ہیں جو مستحقین کو مفت/سبسڈی والی تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ ہم اسنوکر اور اسکواش کو بھی سپورٹ کرتے ہیں تاکہ لائق کھلاڑیوں کو سامنے لایا جا سکے اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

ان سب سے بڑھ کر جوبلی جنرل میں ہم صارفین کی توقعات پر نہ صرف پورا اترنے بلکہ انھیں بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے ہر دم کوشاں رہتے ہیں۔

اندراج:

کمپنی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (www.psx.com.pk) میں درج ہے۔
(www.psx.com.pk)

اسٹاک کوڈ:

کمپنی JGICL کے حصص میں لین دین کے لیے علامتی کوڈ

قانونی مشیر:

سریج اینڈ بیچینو

کمپنی کے رجسٹریشن نمبر:

000595

رجسٹریشن کی تاریخ:

16-05-1953

قومی ٹیکس نمبر (NTN):

0711347-1

سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر (STRN):

1600980500182